• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، اکشے کمار اسپتال میں داخل

عالمی وبا کورونا کا شکار بالی ووڈ اداکار اکشے کمار ڈاکٹروں کی ہدایت پر اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔

اکشے کمار نے مداحوں کو اسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں دی۔

اداکار نے لکھا کہ آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ، دعائیں کام کررہی ہیں اور رو بہ صحت ہورہا ہوں۔


انہوں نے کہا کہ میں صحتمند ہوں لیکن ڈاکٹرز کی ہدایت پر میں احتیاطی طور پر اسپتال میں داخل ہورہا ہوں، اسپتال سے جلد واپسی کی امید ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عالیہ بھٹ، عامر خان، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، سنی دیول، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان، بپی لہری اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین