• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا

بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ بھی عالمی وبا کورونا وائرس  کا شکار ہوگئیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اطلاع دی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’کوویڈ مثبت آگیا ہے، اور تمام تر ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے ہوئے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔‘

اداکارہ نے خیریت دریافت کرنے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں وبائی مرض سے محفوظ رہنے کی ہدایت بھی کی۔

یاد رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔


واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھے ہے، بھارت میں بھی اس وبا نے شدت اختیار کررکھی ہے۔ مزید 68 ہزار مریض سامنے آ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے باوجود مارکیٹوں میں عوام کا رش ہے۔

بھارت میں اب تک عالمی وبا کورونا وائرس سے ایک لاکھ 61 ہزار 881 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ 20 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین