• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز الدین کا زندگی بدل دینے والا کردار کونسا تھا؟ اداکار نے لب کشائی کردی

ورسٹائل بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے اپنی زندگی کے بہترین کردار سے متعلق بتایا اور کہا کہ اس کی وجہ سے ان کی زندگی بدل گئی ہے۔ 

نوازالدین صدیقی کبھی بھی فلموں میں کرداروں پر تجربہ کرتے ہوئے نہیں گھبرائے، اور ہمیشہ ہی اپنے منفرد کرداروں سے اپنے مداحوں کو محظوظ کیا ہے۔ 

انھوں نے اپنی فنی کیریئر کا آغاز ایک رومانوی ویڈیو کے ذریعے کیا تھا، اس کے بعد فلم منا بھائی ایم بی بی ایس سے لے کر فلم کک تک وہ کافی کرداروں میں نظر آئے۔ 

تاہم اب اپنے ایک حالیہ انٹریو میں انھوں نے بتایا کہ وہ ایک طرح کے کردار کرتے تو بور ہوجاتے، اور یہی وجہ ہے کہ انھوں نے فلموں میں علیحدہ کردار نبھائے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے ضروری تھا کہ میں اپنے آپ کو چیلنج کروں، اب میں کامیاب ہوں یا نہ ہوں، یہ دوسری بات ہوگی۔ 

بالی ووڈ میں اب تک کے سفر سے متعلق جب ان سے سوال کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ انھوں نے انڈسٹری میں آنے میں کافی محنت کی، اس انڈسٹری نے انھیں امید سے بڑھ کر دیا، اس لیے وہ اپنے کیریئر سے متعلق کوئی شکایت نہیں کرنا چاہتے۔ 

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کونسی فلم نے ان کی زندگی بدلی تو انھوں نے جواب دیا کہ ویسے تو ان کی ہر فلم نے ہی کسی نہ کسی طرح ان کی زندگی تبدیل کی ہے، تاہم اگر کسی ایک فلم کو چنا جائے تو وہ ’گینگز آف واسع پور‘ ہے۔ 

تازہ ترین