• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماریہ کیری نے بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی

امریکی گلوکارہ ماریہ کیری نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔

ماریہ کیری نے ویکسین لیتے وقت کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی تاکہ عام لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

ویکسین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گلوکارہ نے کہا کہ ہم اچھے کی امید اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ آپ لوگ بھی جب ہوسکے تو ویکسین لگوائیں۔

ماریہ کیری کی ویڈیو اور پیغام کو انکے اکاؤنٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہالی ووڈ اداکار ریان رینولڈس،اسٹیو مارٹن،اداکارہ بلیک لائیولی سمیت کئی شوبز شخصیات کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا چکے ہیں۔

تازہ ترین