• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ کا جیل کے قیدیوں کی کورونا ویکسین شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے جیل کے قیدیوں کی کورونا ویکسین شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، قیدیوں کی ویکسینیشن کا مرحلہ رواں ماہ 7 اپریل سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں 50 سال سے زائد دو ہزار سے زائد قیدیوں کی کورونا ویکسینیشن ہوگی، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر سندھ میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے، وزیر صحت سندھ نے کہا ہے کہ زندگیاں بچانے کے عمل میں قیدیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ۔سندھ بھر کی جیلوں میں قید 2 ہزار 532 قیدیوں کی کورونا ویکسینیشن کی جائے گی، پہلے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی بعد از رجسٹریشن ویکسین کی جاۓ گی۔

تازہ ترین