• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے میں خالی اسامیوں پر ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے، منظور رضی

کراچی(پ ر)ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی چیئرمین منظور رضی اور جنرل سیکریٹرینسیم رائو نے وزیر اعظم،وزیر ریلوے اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے میں افسران کی تعداد کم کر کے خالی اسامیوں پر بیوہ،ریٹائرڈ اور ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے۔ریلوے میں دس سال سے بھرتیوں پر پابندی کے باعث 40ہزار اسامیاں خالی ہیں۔منظور رضی نے کہا کہ 8ڈویژن میں سیکڑوں افسران موجود ہیں سسی طرح ہیڈ کوارٹر اور وزارت ریلوے میں بھی بڑی تعداد میں افسران موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پراکس سمیت تمام پروجیکٹس کو بند کر کے ریلوے میں ضم کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہ اور پینشن میں 50فیصد اضافہ کیا جائے۔

تازہ ترین