• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گانا سونا نہ چاندی نہ کوئی محل کے خالق سعید گیلانی انتقال کرگئے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور شاعر ، ادیب ، نغمہ نگار، موسیقار اور مصنف سعید گیلانی پشاور میں انتقال کرگئے۔گانا سونا نہ چاندی نہ کوئی محل سعید گیلانی کی پہچان بنا۔ انہوں نے پاکستانی فلموں کے لیے پانچ ہزار سے زائد گیت لکھے۔مرحوم سعید گیلانی کا شمار پاکستان کے مقبول نغمہ نگاروں میں ہوتا تھا۔ ان کے لکھے ہوئے گیت پاکستانی فلم کے تمام ہیروز پر پکچرائز ہوئے۔سعید گیلانی کے لکھے گیت بھارتی فلموں کی بھی زینت بنے۔ ان کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین