• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل شرما نے دوسرے بیٹے کا نام بتادیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار و کامیڈین کپل شرما نے مداحوں کو اپنے دوسرے بیٹے کا نام بتادیا، انہوں نے اپنی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات ملنے پر ٹوئٹر اور انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گلوکارہ نیتی موہن نے بھی ٹوئٹر کے ذریعے کپل کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان سے بیٹے کا نام بھی پوچھا۔نیتی کے سوال پر کپل نے پہلے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خیریت دریافت کی جب کہ ساتھ ہی بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ’تریشان‘ رکھا ہے۔نیتی موہن نے کپل کی جانب سے نام بتائے جانے پر ان کے بیٹے کے نام کی تعریف کی اور کہا کہ تریشان کپل سننے میں بہت اچھا لگتا ہے۔بھارتی اداکار و کامیڈین کپل شرما کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش یکم فروری کو ہوئی تھی۔

تازہ ترین