• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی، جج اور اہل خانہ کا قتل، لطیف آفریدی سمیت 10ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

صوابی( نمائندہ جنگ) پشاور اسلام آباد موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے قریب انسداد دہشت گردی سوات کے عدالت کے جج آفتاب آفریدی، اہلیہ ، بہو اور شیر خوار پوتے کے قتل کا مقدمہ ان کے بیٹے عبدالماجد آفریدی کی مدعیت پر درج،مقدمہ لطیف آ فریدی سمیت10 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، مقتول کے بیٹے عبدلماجد آ فریدی نے سپریم کورٹ بارکے صدر اور ان کے فرزند سمیت 6 نامزداور4 نامعلوم ملزمان کیخلاف FIR کاٹی، وقوعہ سابقہ شادی کاشاخسانہ نکلا، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ کارروائی،2 کاریں اور پستول بر آمد ، 5 مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے، ، صوابی ، پشاور، بڈھ بیر، حیات آباد ، خیبر اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران دو کاریں اور ایک پستول بر آمد کر کے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،گرفتار مشتبہ افراد کی شناخت مقتول جج کے صاحبزادے عبدالماجد آفریدی کرینگے ۔ڈی پی او صوابی محمد شعیب نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ مدعی عبدالماجد آفریدی کی مدعیت میں چھوٹا لاہور پولیس نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالطیف آفریدی اور ان کے صاحبزادے دانش آفرید ی سمیت 10افراد کے خلاف مقد مہ درج کیاجن میں 6 نامزد اور4 نامعلوم ملزما ن شامل ہیں ، واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ نکلا ۔

تازہ ترین