• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے 185 پاکستانی تفتان بارڈر پر لیویز کے حوالے کردیئے

تفتان (آئی این پی) ایرانی حکام نے 185؍ پاکستانی شہریوں کو تفتان بارڈر پر لیویز حکام کے حوالے کردیا، گرفتار پاکستانی ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے مختلف شہروں سے 185 پاکستانی تارکین وطن کو گرفتار کرکے پاک ایران تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا گرفتار افراد میں سے 121کا تعلق پنجاب، 35کا خیبر پختونخوا، 12 ؍ کا آزاد کشمیر اور 17؍ افراد کا افراد کا تعلق سندھ سے ہے۔

تازہ ترین