آپ آف لائن ہیں
منگل29؍شعبان المعظم 1442ھ 13؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جمائما کس کتاب کے عنوان سے پریشان ہیں؟

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو ایک کتاب کے عنوان نے پریشان کر دیا ہے۔

جمائما نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی مصنفہ اور کالم نگار بینا شاہ کے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔

انہوں نے جرنلسٹ بینا شاہ کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کتاب دیکھ کر مجھے بھی اتنی ہی خوشی ہوئی جتنی آپ کو ہوئی لیکن میں کتاب کے عنوان سے تھوڑا پریشان ہوں۔‘

دراصل جرنلسٹ بینا شاہ نے کراچی میں بک اسٹور میں لی گئی اپنی ایک تصویر کو ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے۔

اس تصویر میں بینا کوایک کتاب پکڑے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ایک مشہور بر طانوی کامیڈین اور ناولسٹ ڈیوڈ بڈیل کی لکھی ہوئی کتاب ’ جیوش ڈونٹ کاؤنٹ‘ ہے۔

بینا نے یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  اس کتاب کو اپنے بک اسٹور پر دیکھ کر خوش اور تھوڑا حیران ہوں۔‘

جمائما کے اس ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین مختلف قسم کے تبصرے بھی کر رہے ہیں اور کچھ صارفین اس کتاب کا متنازع عنوان پڑھ کر حیران ہیں کے اس کتاب پر پابندی عائد نہیں ہوئی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید