• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: سوتیلے باپ نے خاتون کی نازیبا تصاویر وائرل کردیں

سرگودھا میں سوتیلے باپ نے خاتون کی نازیبا تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل کردیں۔

پولیس نے خاتون کی درخواست پر سابق شوہر اور سوتیلے باپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ سابق شوہر نے میری نازیبا تصاویر بنائی تھیں۔


خاتون نے الزام لگایا کہ سوتیلے باپ نے سابق شوہر سے میری وہ نازیبا تصاویر خریدیں اور مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ سوتیلا باپ مجھ سے تعلقات استوار کرنا چاہتا تھا میرے انکار پر اُس نے میر ی تصاویر وائرل کردیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ اس حوالے سے تفتیش کررہے ہیں۔

دوسری طرف خاتون نے الزام لگایا ہے کہ پولیس مجھے انصاف فراہم کرنے کے بجائے ملزمان سے صلح کرنے پر مجبور کررہی ہے۔

تازہ ترین