• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سٹے بازی کا اہم ملزم سندھ حکومت کا ملازم نکل آیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چینی سٹی بازی کا اہم ملزم سندھ حکومت کا ملازم نکل آیا، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے چینی مافیا کے خلاف ثبوتوں کی تصدیق کے لئے ریکارڈ کی چھان بین کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ ملزم دیالداس محکمہ زراعت ، گورنمنٹ آف سندھ میں ملازم ہے۔ ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کراچی ذرائع کے مطابق مقدمہ الزام نمبر05/2021 کی تفتیش کے دوران شوگر سٹہ مافیا سے متعلق ، بینک ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران یہ ریکارڈ پر آیا کہ ملزم دیالداس سرکاری ملازم ہے ۔

تازہ ترین