کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ گزشتہ برس یوکرائن کے مسافر طیارے کو مار گرانے کے الزام میں 10 عہدیداروں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایک فوجی پراسیکیوٹر نے مذکورہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ایک تقریب کے دوران غلام عباس طورکی نے بتایا کہ ʼوہ بہت جلد عدالت میں حاضر کیے جائیں گےʼ، تاہم فوجی پراسیکیوٹر نے ملزمان کے نام بتانے سے گریز کیا۔