• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری معاہدہ، امریکا اور ایران میں بالواسطہ مذاکرات شروع

کراچی (جنگ نیوز) ایران کے جوہری پروگرام میں عالمی معاہدے کو بچانے کیلئے امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات شروع ہوگئے، ان مذاکرات کا مقصد جوہری معاہدے کو بچانا ہے، جس سے امریکا سن 2018میں یک طرفہ طورپرالگ ہوگیا تھا۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منگل کے روز یورپی یونین کی صدارت میں مذاکرات ہوئے جس میں سن 2015 کے جوہری معاہدے کے شرکاء ایران، چین، فرانس، جرمنی، روس اور برطانیہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر امریکی وفد کی یورپی یونین کے مذاکرات کاروں سے علیحدہ میٹنگ طے شدہ تھی۔ تہران نے امریکا کے ساتھ براہ راست بات چیت کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہاʼʼچاہے جوائنٹ کمیشن کا ایجنڈا نتیجہ خیز ثابت ہو یا نہ ہو لیکن یہ یورپی اور مذاکرات میں موجود ممالک کو وہ شرائط یاد دلائے گی جن پر امریکا کو عمل کرنا ہے۔" ان کے مطابق ”روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی امریکا سے کیا بات کرتے ہیں یہ ان کا آپس کا معاملہ ہے۔“ خطیب زادہ کے مطابق ایرانی وفد میں شامل ماہرین اس بات کی تفصیلات فراہم کریں گے کہ ایران معاہدے کی شقوں کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کو روکنے کا کیا منصوبہ رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھاʼʼہم صرف ایک فیصلہ چاہتے ہیں اور وہ امریکی پابندیوں کا خاتمہ ہے یہ ایک بار میں ہونا چاہیے، مرحلہ وار نہیں۔

تازہ ترین