پشاور (نمائندہ جنگ) آل پاکستان شہدائے آرمی رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پشاور کلب میں شروع ہوگیا کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے افتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 120سے زائد ٹاپ رینکنگ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے اپنے خطاب میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں، امن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اس موقع بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان نے کہا کہ 18 سال کے بعد قومی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پشاورکرایا جارہا ہے کھلاڑیوں میں سات لاکھ روپے انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ دریں اثنا پہلے روز ہونیوالے مقابلوں میں واپڈا، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کھلاڑی چھا ئے رہے ۔خواتین مقابلوں میں خیبر پختونخوا کی عارفہ حسن نے واپڈا کی ندابٹ، پنجاب کی غزالہ صدیق نے واپڈا کی حنا، واپڈا کی انمول رشید نے واپڈا ہی کی شہناز،صائمہ وقاص نے بلوچستان کی پلوشہ، واپڈا کی بشریٰ قیوم نے بلوچستان کی فائزہ، واپڈا کی ہما جاوید نے خیبرپختونخوا کی بشریٰ ، واپڈا کی سدرہ حمید نے خیبرپختونخوا کی عروج،اسلام آباد کی مریم شامین نے بلوچستان کی آئزہ طارق ، پنجاب کی جویریہ طاہر نے خیبرپختونخوا کی عروج خان، سندھ کی روشین اعجاز نے واپڈا کی رباب امتیاز، واپڈا کی سائرہ اکرم نے حنا سجاد، واپڈا کی میمونہ امیر نے زبیرہ بٹکو ہرایا۔ مردوں کے مقابلوں میں نیشنل بینک کے صابر حنیف نے اپ سیٹ کرتے ہوئے واپڈا کے عامر سعید، پولیس کے طاہر خان نے پنجاب کے شہروز جمیل ، خیبرپختونخوا کے باسط خان نے ریلویز کے نبیل، خیبرپختونخوا کے طاہر شاہ نے ایس این جی پی ایل کے ارسلان خان، واپڈا کے وقاص احمد نے خیبرپختونخوا کے نواز ، واپڈا کے علی مہدی نے عادل حبیب، پولیس کے مسعود خان نے اسلام آباد کے نعمان صابر، واپڈا کے علی نواب نے سندھ کے عدنان صدیق ، پنجاب کے مقیط طاہر نے خیبرپختونخوا کے خلیل ، واپڈا کے وقاص نے پنجاب کے طلحہ حارث اور پنجاب کے عامر مسعود نے آرمی کے فواد علی کو ہرایا۔