فیفا ہاؤس پر قابض اشفاق حسین گروپ کا فیفا پابندی پر کانگرس کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔
اشفاق حسین کا کہنا ہے کہ فیفا کی معطلی پرکانگرس کا اجلاس بلایا جائے گا، کانگرس اجلاس میں پاکستان کی رکنیت معطل کرنے کے اعلان کا بغورجائزہ لیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں وہی فیصلے ہوں گے جس سے پاکستان فٹبال میں بہتری آئے ، پاکستان کی رکنیت معطل ہونے کی ذمہ دار نارملائزیشن کمیٹی ہے۔
اشفاق حسین نے کہا کہ نارملائزیشن کمیٹی کو الیکشن کے لیے 18 ماہ کا مینڈیٹ دیا لیکن وہ ناکام رہی ، فیفا اپنی کمیٹی کی غلطی کی سزا پاکستان کو دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ فٹ بال کی عالمی باڈی فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطل کردی۔
پاکستان کو پی ایف ایف معاملات میں بیرونی مداخلت پر معطل کیا گیا، فیفا کی رکنیت پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک معطل رہے گی۔