• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیکر پمز میں کورونا مریضوں کیساتھ غیر پیشہ وارانہ رویئے پر برہم

ا سلام م آباد(خصوصی رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بزرگ شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سازگار ماحول اور ڈاکٹرز کا معاون کردار کورونا وبا سے متاثرہ مریضوں کی جلد صحت یابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں کورونا ویکسی نیشن کے عمل کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،سپیکر نے پمز ہسپتال کی جانب سے کورونا مریضوں کے ساتھ غیر پیشہ وارانہ رویئے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی رہنمائی اور علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی ان کی جلد صحت یابی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ممبر قومی اسمبلی علی نواز اعوان نے اسپیکر اسد قیصر کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے زیر انتظام قائم چک شہزاد ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
تازہ ترین