• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی ایس ٹی کو وزارت سائنس کے پالیسی ونگ میں ضم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ اور پالیسی ساز ادارے پاکستان کونسل آف سائنس و ٹیکنالوجی (پی سی ایس ٹی) کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے پالیسی ونگ میں ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور اس پر باقاعدہ کام بھی شروع کر دیا گیا ہے ، اسی وجہ سے پچھلے تین سال سے اس ادارے کا سربراہ بھی نہیں لگایا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پہلے اس ادارے کو پاکستان سائنس فائونڈیشن میں ضم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی گئی تھی مگر موجودہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس کی مخالفت کر دی تھی جس کے باعث اس پر آگے کام نہیں بڑھ سکا تھا ۔ اب وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے پی سی ایس ٹی کو وزارت کے پالیسی ونگ جو کمزور ونگ خیال کیا جاتا ہے کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ وزارت کا یہ ونگ بھی مضبوط ہو سکے ۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے اعلٰی حکام کا کہنا ہے کہ پی سی ایس ٹی کا بنیادی کام بھی پالیسی سازی ہے اور وزارت کے پالیسی ونگ کا کام بھی یہی ہے لہٰذا اس ادارے کو اس ونگ کے ساتھ شامل کرنے سے وزارت کا پالیسی ونگ مضبوط ہو جائے گا اور حکومتی خزانے پر ایک ادارے کا بوجھ بھی کم ہو جائے گا۔
تازہ ترین