آپ آف لائن ہیں
پیر28؍شعبان المعظم 1442ھ 12؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پولیس مقابلہ کیس، 11افراد بری، عدم حا ضری پر پولیس انسپکٹر کے دائمی وارنٹ

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی فرخندہ ارشد اعوان نے استغاثہ کا فیصلہ سناتے ہوئے گیارہ ملزموں کو بری کر دیاجبکہ ایک پولیس انسپکٹر کو مسلسل عدم حاضری اور روپوشی پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ شمیم اختر نے عدالت میں تو صیف سمیت 12افراد کے خلاف 25جون 2016کو استغاثہ دائر کیا تھا جس میں الزام تھا کہ پولیس نے وحید قریشی کو مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا جبکہ یہ پولیس مقابلہ نہیں باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کیا گیا۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کی بحث مکمل ہونے پر گزشتہ روز گیارہ افراد کو بری جبکہ ایک پولیس انسپکٹر شکیل کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیئے۔
اسلام آباد سے مزید