• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت کے پلیٹ فارم سے خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا‘مولانا عبدالصمد

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنماسابق صوبائی وزیر جنگلات مولانا عبدالصمد اخوندزادہ نے کوئٹہ میںزیارت کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع زیارت کے عوام کی بلا تفریق خدمت نصب العین ہے ،ضلع زیارت کے عوام میں ماضی کی طرح آج بھی مقبول ہیں،عوام ہمارے ساتھ ہیںہماری خدمات کے لئے عہدہ اور منصب کی کوئی ضرورت نہیں‘اقتدارکے بغیربھی عوام کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہیں گے ،عوام کے ساتھ حسن اور اخلاق سے پیش آنا ہمارے خاندان کی پہچان ہے ،ہمارے خاندان کی خوبصورت روایات اور خصوصیات ہی ہیں کہ عوام اب بھی ہمارے خاندان کو یاد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کرکے دلی سکون محسوس کرتے ہیں ، پرامن جمہوری سیاسی لوگ ہیں صرف عوام کے مفادات کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ،جمعیت کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے،عوام ہم پر بھروسہ رکھیں عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے،ضلع زیارت میں ہمارے دور کے ترقیاتی کام ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے انہوں نے کہا کہ کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی بلکہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے کردار ادا کیا ۔
تازہ ترین