• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب روڈ توسیع کی آڑ میں 17مساجد کا انہدام قبول نہیں ، جمعیت س

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علماء اسلام (س) کی صوبائی مجلس عاملہ بشمول مصالحتی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صوبائی قائمقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی ہوا۔ جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم میرزئی ،شیخ الحدیث مولانا عبدالحلیم مدنی ،مولانا سید محمد طاہر شاہ اخوندزادہ ،ملاشربت خان کاکڑ ،حاجی اختر شاہ مردانزئی ،مولانا عبدالوہاب اخند ندزادہ ،مولانا ندا محمد حقانی، قاری نعیم اللہ جلالی، ڈاکٹر عبدالظاہر ،قاری حمید اللہ ،حمیدی حافظ ،رحمت اللہ دمڑ ،حافظ شاہ محمد شاد، مولانا وزیر محمد زیارت وال ،حاجی خدائے نذرترہ کئی ، روزی خان ترین ،نعیم خان بازئی سردار ولی بادیزئی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سریاب روڈ کی توسیع کی آڑ میں 17مساجد کے انہدام،روڈ توسیع میں متاثرہ دکان وزمین مالکان کو رقم کی ادائیگی پرغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مذمتی قرار داد پاس کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر آج انجمن تاجران کے احتجاجی مظاہرے کی مکمل حمایت کا اعلان کیاگیا،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانامفتی عبدالواحد بازئی نے کہا کہ سریاب روڈ پر توسیع میں تقریبا 1300دکانیں متاثر ہوئی ہیں حکومت ایک ریاست کی ذمہ دار ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ان کو فوری اس وقت پراپرٹی ریٹ 3000ہزار روپے مقرر کرکے معاوضہ دیا جائے یا صوبائی حکومت بلوچستان یونیورسٹی ، زرعی کالج ، ریڈیو اسٹیشن ج کے قریب زمین الاٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مطالبات کو فوی تسلیم کرے۔
تازہ ترین