• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں روپے کی لاگت سے مختلف سڑکوں کی کشادگی اور تزئین و آرائش کےمنصوبےمنظور

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔ انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایف سی چوک تا فوارہ چوک براستہ ایس پی چوک، ابدالی روڈ کشادہ کرے گی۔2.58 کلومیٹر سڑک کی کشادگی و تزین و آرائش پر 108 ملین لاگت آئے گی۔ جبکہ 6 کروڑ کی لاگت سے گھنٹہ گھر تا حسین آگاہی تا دولت گیٹ تا واٹر ورکس سرکلر روڈ کی مرمت کی بھی منظوری دی گئی ہے۔کمشنر نے رشیدآباد چوک تا شمش آباد چوک تک کشادگی پلان تیار کرنے کا بھی حکم دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن میں بہتری لانے کیلئے لوڈر ٹرک و مشینری جبکہ سٹریٹ لائٹس لگانے کیلئے سیڑھی والی مشینری خریدی جائے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی شکستہ حال گاڑیوں کو قانون کے مطابق نیلام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قلعہ کی فصیل کے گرد بھی کام کا آغاز کیا جاچکا ہے۔فصیل کے اطراف 12 پینچز،2 گزیبو بنا کر فیملی پوائنٹ بنایا جارہا ہے۔فصیل کے اطراف فیملی پوائنٹ بنانے پر 28 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی،میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تمام افسران موجود تھے۔
تازہ ترین