• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگی کارکنوں کی شہباز شریف پر گل پاشی

رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو لاہور کی احتساب عدالت پہنچایا گیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے نعرے لگائے اور اپنے لیڈر میاں شہباز شریف پر گل پاشی کی۔

دوسری جانب میاں شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر لاہور کی احتساب عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں نے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کو گیٹ پر روک لیا۔


بعد میں نون لیگی رہنما کے اصرار پر لیڈیز پولیس اہلکاروں نے مریم اورنگزیب کو عدالت میں جانے دیا۔

ادھر لاہور کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کی۔

احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی آج حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی۔




عدالت میں میاں شہباز شریف نےاپنی حاضری مکمل کروائی جس کے بعد احتساب عدالت لاہور نے کیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو آج شہادتوں کے لیے طلب کیا تھا۔

تازہ ترین