• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا نئی مردم شماری کا مطالبہ


وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک مرتبہ پھر ملک میں نئی مردم شماری کروانے کا مطالبہ کردیا۔ 

انھوں نے اپنے خیالات کا اظہار کراچی میں گل احمد چورنگی اور لانڈھی کے قریب سڑک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ انھیں حالیہ مردم شماری پر تحفظات ہیں، حکومت نئی مردم شماری کا اعلان کرے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈھائی ارب روپے کراچی کی سائٹ ایسوسی ایشنز کو دیے گئے ہیں۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ صنعتی اداروں کی ایسوسی ایشنز بھی حکومت سے مل کر کام کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سوال اٹھایا کہ وفاقی حکومت نے تین سال میں صوبوں کو کیا دیا؟ 

تازہ ترین