آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

برطانیہ میں داخلے کی ڈیڈ لائن قریب، اسلام اباد ایئرپورٹ پر غیرمعمولی رش

برطانیہ میں داخلے کی ڈیڈ لائن قریب آنے پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر رش غیرمعمولی طور پر بڑھ گیا۔

ناقص پلاننگ کے باعث پی آئی اے کی 8 پروازیں بیک وقت روانہ ہورہی ہیں، 8 بین الاقوامی پروازوں پر تقریباً 3 ہزار افراد روانہ ہوں گے۔

بورڈنگ کاؤنٹرز پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔


پی آئی اے اور ایئرپورٹ کے ناکافی عملے کے سبب مسافروں کو مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے، ممکنہ رش کا علم ہونے کے باوجود اضافی اسٹاف طلب نہیں کیا گیا۔

مسافروں کی جانب سے  پی آئی اے اسٹاف کی طرف من پسند افراد کو بورڈنگ پاسزجاری کرنے کی شکایات سامنے آئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید