• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی زرمبادلہ ذخائر گزشتہ ہفتے 15.70 کروڑ ڈالر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بتایا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 26 مارچ سے 2 اپریل کے دوران 15.70 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔

مرکزی بینک کے مطابق 2 اپریل تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 67 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر اس دوران 14 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کم ہوکر 13 ارب 52 کروڑ ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 12 لاکھ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے سبب زرمبادلہ ذخائر کم ہوئے۔

تازہ ترین