• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے۔الیکٹرک کا رواں سال اضافی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بڑا دعویٰ


کے۔الیکٹرک کا رواں سال اضافی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا۔

  کے۔الیکٹرک حکام  کا کہنا ہے کہ بجلی کی زیادہ سے زیادہ طلب 3400 میگاواٹ تک پہنچے گی جس کے لیے کے۔الیکٹرک کے پاس تمام تیاری مکمل ہے۔

 سی ای او کے۔الیکٹرک مونس علوی کا کہنا ہے کہ 220 کے وی جامشورو کے ڈی اے ڈبل سرکٹ پر تمام کام مکمل ہوگیا جبکہ کے۔الیکٹرک کو این ٹی ڈی سی سے 450 میگاواٹ بجلی اپنے سسٹم میں شامل کرنے کی منظوری بھی مل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح بن قاسم پاورپلانٹ تھری کا 70 فیصد کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔

چیف مارکیٹنگ آفیسر سعدیہ دادا کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب میں سالانہ اضافہ سات فیصد تک ہوتا ہے ماہ رمضان میں اضافی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی اور طلب کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری رہے گی۔

حکام کے۔الیکٹرک کا دعویٰ تھا کہ ترسیل کے نظام کو بہتر بنایا ہے، آئندہ کراچی میں چارسو ملی میٹر تک ہونے والی بارش کو کے ای کا سسٹم برداشت کرسکے گا۔

تازہ ترین