• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک سے چند روز قبل رمضان پیکیج کا اعلان کردیا۔

اس اعلان کے مطابق عوام کو چینی 68 روپے کلو اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے میں ملے گا۔ 

اسی طرح یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے بیسن 20 روپے سستا کرکے 140 روپے کلو مقرر کردیا ہے۔ 

دیگر اشیا میں کھجوریں 20 روہے کمی کے بعد 160 روپے کلو، دال ماش 10 روپے کمی سے 255 روپے کلو، دال مونگ 10 روپے کمی سے 240 روپے کلو، سرخ مرچ 200 گرام پیکٹ 20 روپے کمی کے بعد 180 روپے، دھنیا پاؤڈر 200 گرام 9 روپے سستا کر کے81 روپے، جبکہ گرم مصالحہ مکس 50 گرام 6 روپے سستا کرکے 59 روپے میں ملے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق گرم مصالحہ پاؤڈر 7 روپے سستا کرکے 60 روپے کا کردیا گیا ہے۔

اسی طرح برانڈڈ کمپنیوں کی چائے کی پتی 47 روپے سستی ہوکر 869 روپے کردی گئی ہے۔ 

رمضان المبارک کے لیے مختلف مشروبات اور کولڈ ڈرنگ کی قیمت میں بھی نمایا کمی کردی گئی ہے۔ 

مختلف کمپنیوں کا ڈبہ پیک دودھ 20 روپے سستا کرکے 134 روپے فی لٹر مقرر کیا گیا ہے، ڈبہ پیک کریم 10 روپے سستی کرکے 55 روپے کی کردی گئی ہے۔ 

اعلان کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج 10 اپریل سے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر نافذ العمل ہوگا۔

تازہ ترین