• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ نے بھارتی مسافروں پر 2 ہفتوں کیلئے پابندی لگادی

نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھنے کے بعد بھارت سے آنے والے مسافروں کے  ملک میں داخلے پر دو ہفتوں کیلئے پابندی لگا دی ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب نیوزی لینڈ کی سرحد پر آج کورونا وائرس کے 23 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 17کا تعلق بھارت سے تھا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والے مسافروں کی نیوزی لینڈ میں داخلے پر عارضی پابندی لگادی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق 11 اپریل سے 28 اپریل تک ہوگا


یہ پابندی صرف بھارتی مسافروں کے لیے نہیں بلکہ بھارت سے وطن واپس آنے والے کیوی شہری بھی اس سے متاثر ہوں گے۔

تازہ ترین