اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی،نیوز رپورٹر ) وفاقی کابینہ نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی، الیکشن کمیشن نے سفارش کی تھی،پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کے پاس سمارٹ فون ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے،وفاقی کابینہ نے جمعرات کو وزارتِ داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی، ادھر حلقہ میں انتخابی مہم ختم ہو گئی ، کل ( ہفتے ) کو پولنگ ہو گی ، الیکشن کمیشن نے پولنگ کو پر امن اور شفاف بنانے کیلئے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے ہیں ، صوبائی الیکشن کمشنر نے امیدواروں کو ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے ،حلقہ میں اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ، الیکشن کی مانیٹرنگ اور عوامی شکایات حل کرنے کیلئے کنٹرول روم قائم ، سیکورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز تعینات، علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے نتائج بروقت بھجوانے کیلئے گائیڈ لائنز تیار اور تمام پریزائڈنگ افسروں کو 8 نکاتی ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔