• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی پیشی، جہانگیر ترین کا پاور شو کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے دس اپریل کو بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر بھرپور پاور شو کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے حکمت عملی طے کرنے کے لئے جمعہ کو اپنی رہائشگا ہ پر پارٹی کے ہم خیال رہنماؤں کو عشائیہ پر مدعو کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین 10؍ اپریل کو دوبارہ بیکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے۔ وہ پارٹی کے ہم خیال ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کے ساتھ جائیں گے۔ جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر منعقد عشائیے میں ارکان اسمبلی سمیت ہم خیال ٹکٹ ہولڈرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ جہانگیر ترین اپنے سیاسی ساتھیوں کے ساتھ آئندہ قانونی لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے اور ہم خیال رہنماؤں کو اعتماد میں بھی لیں گے۔

تازہ ترین