امیتابھ بچن کی ایوارڈ تقریب میں جیا کا بوسہ لینے کی ویڈیو وائرل
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کی ایوارڈ تقریب میں جیا کا بوسہ لینے کی ویڈیو وائرل

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو انڈسٹری میں قدم رکھے 50 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ انہوں نے 1969 میں سات ہندوستانی سے بولی وڈ میں قدم رکھا تھا اور اب بھی وہ انڈسٹری میں فعال ہیں۔ جیا بچن کے ساتھ امیتابھ بچن کی محبت کی کہانی سب جانتے ہیں۔جیا بچن کی سالگرہ کے موقع پر ان کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں ابھیشیک بچن جیا اور امیتابھ بچن ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔ ایک ایوارڈ تقریب کے دوران یہ تینوں ساتھ بیٹھے ہیں۔ویڈیو میں شاہ رخ خان شو کی میزبانی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ریکھا ، کاجول ، سوناکشی سنہا جیسے بولی وڈ ستارے بھی ویڈیو میں بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تبھی امیتابھ بچن ایوارڈ ملنے کی خوشی میں اچانک تمام لوگوں کے درمیان جیا بچن کا بوسہ لیتے ہیں۔ ایسے میں دونوں کے درمیان میں بیٹھے بیٹے ابھیشیک بچن تھوڑا سا حیران ہوجاتے ہیں اور بہت ہی پیارا ردعمل دیتے ہیں۔ابھیشیک بچن کا رد عمل تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ اس پر کمینٹس کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین ابھیشیک بچن کے رد عمل پر اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔ جیا بچن کی سالگرہ پر انہیں ہر جانب سے مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر ان کے بیٹے ابھیشیک بچن اور ان کی نواسی نویا نویلی نندا اس دن کو بیحد ہی خاص بنا دیا۔جیا بچن 73 سال کی ہو گئی ہیں۔  جیابچن اپنے آپ میں بیحد ہی خاص پرسنلٹی رکھتی ہیں۔ امیتابھ بچن انہیں ʼلیڈی آف دا ہاؤس کہتے ہیں۔اپنی ماں کی سالگرہ کے دن کو اسپیشل بنانے کیلئے ابھیشیک بچن نے ایک پرانی تصویر پوسٹ کرکے مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو ماں، میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔

دل لگی سے مزید