• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت کے فلم سرٹیفیکیشن اپیلٹ ٹریبونل ختم کرنے پر فلمی شخصیات کی تنقید

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت نے فلم سرٹیفیکیشن اپیلٹ ٹریبونل کو اچانک ختم کر دیا ہے۔ متعدد فلمسازوں اور فلمی شخصیات نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔اداکارہ شرمیلا ٹیگور جو 2004 سے 2011تک سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کی چیئر پرسن رہ چکی ہیں، نے روزنامہ انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں نہیں معلوم کہ اس ادارے کو اچانک ختم کرنے کے پیچھے حکومت کی کیا منشا ہے تاہم وہ اس بارے میں کوئی رائے نہیں دینا چاہتیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس ٹریبونل نے فلم بینوں کی مدد کی ہے۔ اگر انھیں کسی فلم میں سی بی ایف سی کے ساتھ مسئلہ پیش آتا یا انھیں لگتا کہ سینسر بورڈ ان کے ساتھ انصاف نہیں کر رہا تو وہ ٹربیونل میں چلے جاتے تھے۔

تازہ ترین