• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدا اور محبت سیزن3میں فیروز خان کی اداکاری کے سوشل میڈیا پر چرچے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ان دنوں جہاں دیگر پاکستانی ڈرامے شائقین میں مقبول ہیں وہیں جیو ٹی وی کے ڈرامے خدا اور محبت کے سیزن 3 نے مقبولیت میں سب کو پیچے چھوڑ دیا ۔ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت’ اپنے گزشتہ 2 سیزنز میں ناظرین کی بھرپور پذیرائی کے بعد رواں برس پھر سے مقبول ہورہا ہے، ڈرامہ سیریل کے سیزن 3 کی پہلی قسط 12 فروری کو نشر کی گئی تھی اور اب تک ڈرامے کی 8 قسطیں نشر کی جاچکی ہیں تاہم ڈرامے نے پہلی قسط سے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ کے رکھا ہے اب تک ڈرامے کا کہانی زیادہ تر عشق مجازی کے گرد گھوم رہی ہے لیکن ابتدائی قسطوں میں عشق حقیقی کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے ۔سیزن 3 میں مرکزی کردار معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز نے اداکیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکار جنید خان ، حنا خواجہ بیات ، روبینہ اشرف، نور الحسن ، عثمان پیرزادہ ، سنیتا مارشل ، جاوید شیخ ، اسما عباس اور سہیل سمیر سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کی 8 ویں قسط میں فرہاد (فیروز خان ) ماہی (قراء عزیز ) کی ملاقات میں ماہی ایک پل میں فرہاد کی محبت کو ٹھکرادیتی ہے ، ان جذباتی مناظر میں فیروز خان اپنے کردار ڈوبے ہوئے دکھائی دیئے جسے دیکھنے والوں نے خوب سراہا ، اور ساتھ اس کا اظہار سوشل میڈیا پر بھی کیا۔ابتدائی قسط میں ماہی (اقرا عزیز) کو جس طرح شوخ اور چنچل دکھایا گیا ، جب کہ چھٹی قسط میں ان کے کردار میں تبدیلی آئی، ماہی کے گھرانے میں خواتین کوخاص پردہ کرنے کا ماحول دکھایا گیا ۔ جبکہ اس پیر گھرانے کو بہاولپور کا جاگیردار دکھایا گیا۔

تازہ ترین