• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ الیکشن میں ہار یا جیت کی پیشگوئی نہیں کرنی چاہئے، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال این اے 75ڈسکہ ضمنی انتخاب گزشتہ الیکشن کومدنظر رکھتے ہوئے کون سی جماعت جیتے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں کسی کی ہار یا جیت کی پیشگوئی نہیں کرنی چاہئے،

ڈسکہ کے شہری علاقوں میں ن لیگ کا بڑا اثر و رسوخ ہے لیکن پی ٹی آئی کے امیدوار ملہی صاحب کا دیہی علاقوں میں ووٹ بینک ہے۔نمائندہ جیو نیوز ڈسکہ عمر اعجاز نے کہا کہ ڈسکہ میں ووٹر انتظامیہ سے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی امید لگائے بیٹھے ہیں، آج ڈسکہ میں 19فروری کے الیکشن سے زیادہ ٹرن آؤٹ دیکھنے میں ملے گا،ڈسکہ میں ن لیگ کے ووٹرز زیادہ نظر آرہے ہیں۔

 نمائندہ جیو نیوز راناعنصر نے کہا کہ سیالکوٹ میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہے، سیالکوٹ کی 15یونین کونسلوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن چل رہا ہے، این اے 75کی ایک یونین کونسل میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ڈسکہ میں تو دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا لیکن سینیٹ کے مضحکہ خیز الیکشن پر کوئی ایکشن نہیں لیا، ڈسکہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے، ڈسکہ سے مسلم لیگ ن6مرتبہ جیت چکی ہے، بیروزگاری، مہنگائی اور غربت پی ٹی آئی حکومت کو غیرمقبول بنارہی ہے۔

تازہ ترین