• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر، تاریخ کا سب سے بڑا اور قدیم سنہری شہر دریافت

قاہرہ(جنگ نیوز) مصر میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے3ہزار400سال قدیم سب سے بڑے شہر کی باقیات دریافت کی ہیں، توتن خامون کے مقبرے کے بعد یہ دوسری اہم دریافت ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرعونوں کے سنہری دور کی یہ باقیات لکسور شہر کے باہر ایک صحرا میں ملی ہیں،مصری آثار قدیمہ کے مشہور ماہر زاہی حواس نے ’’گمشدہ سنہری شہر‘‘ کی دریافت کا اعلان کیا اوربتایا کہ یہ مقام بادشاہوں کی مشہور وادی کے گھر لکسور کے قریب دریافت ہوا ہے،کھدائی کرنے والی ٹیم نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر زاہی حواس کے ماتحت مصری مشن نے یہ شہر دریافت کیا جو ریت کے نیچے کھو گیا تھا،اس شہر پر امنحتب سوم حکمرانی کرتے تھے اوران کے بعد توتن خامون اور ایی کے بھی استعمال میں رہا،ٹیم نے اس دریافت کو مصر کی تاریخ میں دریافت ہونے والا اب تک کا ’’سب سے بڑا‘‘ قدیم شہر قرار دیا ہے۔

تازہ ترین