• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ، پرامن انتخاب الیکشن کمیشن کی صلاحیتوں کا امتحان ہوگا، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ) ڈسکہ میں ری پولنگ پر گفتگو کرتے ہوئے مارننگ شو ’’جیو پاکستان ‘‘میں میزبان عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کا کہنا تھا کہ سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے تاہم اس کے باوجود ڈسکہ میں ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ، ڈسکہ میں پرامن انتخاب کرانا لیکشن کمیشن کی صلاحیتوں کا بھی امتحان ہوگا ،سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ اس وقت انتظامیہ نئی ہے اس کو مکمل شفافیت کی جانب توجہ دیناہوگی، ڈسکہ الیکشن کا اثر ملک گیر سطح پر ہوگا، سیکریٹری صحت پنجاب نبیل اعوان نے کہا ہے پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،رکن قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی تعلیم مہناز اکبر عزیز نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ بہت گھناؤنا کھیل کھیلا گیا ہے۔معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ ڈسکہ الیکشن کا اثر ملک گیر سطح پر ہوگا اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ری پول ہورہا ہے اور جیتنے والی پارٹی کو سیاسی طو رپر فائدہ بھی ہوگا ۔ڈسکہ الیکشن اس وقت انتظامیہ ، پولیس اورالیکشن کمیشن سب کے لئے ہی ایک چیلنج ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے انتظامات کئے جائیں جس سے ثابت ہوسکے کہ اگر انتظامیہ چاہے تو وہ معاملات کو بہتر کرسکتی ہے کیونکہ پچھلی مرتبہ انتظامیہ مکمل طو رپر فیل ہوگئی تھی ۔

تازہ ترین