• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کی موت پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’شہزادہ فلپ کی موت کی افسوسناک خبر سُن کر بہت دُکھ ہوا۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے شہزادہ فلپ کی موت پر شاہی خاندان سے بھی دلی تعزیت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ انتقال کرگئے تھے، اُن کی عمر 99 برس تھی، بکنگھم پیلس کے مطابق شہزاد فلپ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔

شہزادہ فلپس زائد العمری کی وجہ سے 2017 سے شاہی ذمہ داریوں سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔

شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد برطانیہ کی اہم عمارتوں پر پرچم کو سرنگوں کردیا گیا جبکہ ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

بیکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں ملکہ کی جانب سے انتہائی دکھ کے ساتھ ان کے شوہر پرنس فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کا اعلان کیا گیا۔

پرنس فلپ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے، انہیں 16 فروری کو کنگ ایڈورڈ اسپتال لندن میں داخل کرایا گیا تھا۔

تازہ ترین