• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہراسانی پر خودکشی: ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں خاتون کے بلیک میلنگ سےتنگ آکر خودکشی کرنے کے کیس میں اہم پیشِ رفت ہوئی ہے، پولیس نے وقاص سمیت تین ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ واقعے میں ملوث دیگر تین ملزمان مفرور ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون نے دوست کو روتے ہوئے میسجز کیے اور ملزمان کے نام بتائے تھے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ خاتون نے اپنی دوست کو آڈیو میسجز میں ہراساں اور بلیک میل کرنے کا انکشاف بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل شارع نور جہاں تھانے کی حدود میں ثوبیہ فاروق نامی خاتون نے ہراسانی سے تنگ آکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

قومی خبریں سے مزید