پشاور (کرائم رپورٹر ) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پشاور میں یوٹلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا آغاز ہو گیا پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی ،زونل منیجر یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن مارث خان نے یونیورسٹی روڈ پر واقع یوٹلیٹی اسٹور میں رمضان پیکج کا افتتاح کیا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زونل مینیجر مارث خان نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار یوٹلیٹی اسٹورز کو 8 ارب کا تاریخ ساز پیکج دیایوٹلیٹی اسٹورز پر آٹا، گھی ، چینی سمیت 19 آئٹمز پر سبسڈی دی جائے گی ، عوام کو 20 کلو تھیلے پر 600 روپے سبسڈی ، اور چینی پر 32 ، گھی پر 120 روپے فی کلو سبسڈی دی جا رہی ہے رمضان المبارک میں شام تک اسٹورز کھلے رہیں گے ، عوام کو سہولت اولین ترجیح ہوگی یوٹیلیٹی سٹور کے حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہفتہ وار کے بجائے یومیہ بنیاد پر اشیاء خوردنوش کی خریداری کرے تاکہ اس پیکج سے کوئی محروم نہ رہے ممبر قومی اسمبلی ناصر موسی زئی نے کیاکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ہر ھفتے یوٹلیٹی اسٹورز کی چیکنگ ہوگی ، پہلی بار کوالٹی اور کوانٹٹی کو دونوں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے ،8 ارب کا رمضان پیکج وزیر اعظم کی مرہون منت تحفہ ملا ، آبادی زیادہ ہے کوشش ہے کہ لوگوں کو یوٹلیٹی اسٹورز پرسہولت ملے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کمپنیوں کے بھی بڑی ریاعیتی ائٹمز دئے، مکمل پیکج اسٹورز پر دستیاب ہے