• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں 10سستے رمضان بازار باقاعدہ فعال

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) راولپنڈی میں 10 سستے رمضان بازار لگائے جا رہے ہیں ۔ گزشتہ روز ان رمضان بازاروں کو باقاعدہ فعال کر دیا گیا ۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز راولپنڈی ڈویژن تابندہ سلیم نے رمضان بازار شمس آباد علامہ اقبال پارک کا دورہ کیا، مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور ریٹ لسٹ چیک کی۔ وہ اس موقع پر ایگریکلچر کی طرف سے لگائے گئے سٹالز اور دیگر سبزی و فروٹ، آٹا کجھور، مصالحہ جات کے سٹال پر گئیں، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد صفدر اور دیگر موجود تھے، ڈائریکٹر انفارمیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے آٹے کے 500بیگ روزانہ کی بنیاد پر اور 2بیگ فی کس کے حساب سے فروخت کئے جائیں گے اور سبزی و فروٹ مارکیٹ سے 10سے 20روپے کم فروخت کی جائیں گی، گوشت کے سٹال بھی لگا دیئے جائیں گے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے چینی 65روپے فی کلو کے حساب سے ہر رمضان بازار میں فروخت ہوگی، ڈائریکٹر انفارمیشن نے کہا کہ عوام کو ان رمضان بازاروں میں تمام اشیاء خورد ونوش معیاری، پورے وزن اور ارزاں نرخوں پر فراہم کی جائیں گی اور خیال رہے کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیا جائے، انہوں نے مارکیت کمیٹی اور ٹی ایم اے کے عملے کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں کی صفائی ستھرائی اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے اور بزرگ افراد کے بیٹھنے کے لئے کرسیوں اور پنکھوں کا انتظام کیا جائے ۔ انہوں نے رمضان بازار میں بنائے گئے شکایت سیل کا بھی معائنہ کیا اور عوام سے کہا کہ کسی قسم کی شکایت کی صورت میں بروقت رجوع کریں ان کی شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائیگا۔
تازہ ترین