• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمدحفیظ کا 100واں T20 انٹر نیشنل میچ، اہلیہ خوش

قومی کرکٹر محمدحفیظ کے 100ویں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کے موقع پر اہلیہ نازیہ حفیظ بھی بےحد خوش ہیں۔

 محمد حفیظ کے 100ویں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ کے موقع پر اہلیہ نازیہ حفیظ نے خوشی میں کیک کاٹا۔

نازیہ حفیظ نے کیک کاٹنے کی تصویریں اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

اُنہوں نے ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل کے 100میچ مکمل کرنے پر محمد حفیظ کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف کیرئیر کا 100واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا۔

محمد حفیظ شعیب ملک کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

تازہ ترین