• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر توانائی عُمر ایوب نے مظفرآباد میں 10 ہزار فٹ بلند پیرچناسی کے مقام سے پیراگلائیڈنگ کا مظاہرہ کیا۔

عُمر ایوب نے پیرچناسی سے پیراگلائیڈنگ کی اور مظفرآباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

اس موقع پر عُمر ایوب نے کہا کہ پیرچناسی کا تفریحی مقام پیراگلائیڈنگ کے لیے سب سے بہترین مقام ہے۔

عُمر ایوب نے کہا کہ پیراگلائیڈنگ کا کھیل فروغ دے کر یہاں کی سیاحت بڑھائی جا سکتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پیراگلائیڈنگ کے لیے پیرچناسی سے بہتر جگہ دنیا میں نہیں ملتی۔

عُمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ بھارتی حکومت کوچیلنج ہے، ان کا وزیر مقبوضہ کشمیر میں اسپورٹس کا کوئی پروگرام کرا دے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں نے مودی سرکار کو مسترد کردیا ہے۔

عُمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار نے کشمیری مسلمانوں کے حقوق سلب کر رکھے ہیں۔

تازہ ترین