• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ ماہیما چوہدری کے بعد بھارت میں اب اُن کی بیٹی آریانا چوہدری کی خوبصورتی کے چرچے بھی شروع ہوگئے۔

بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان کی کامیاب فلم ’پردیس‘ میں مرکزی کردار ادا کرکے شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

ماہیما چوہدری اپنے مداحوں کو اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں سے آگاہ کرنے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مختلف پوسٹس شیئر کرتی ہیں۔

اب حال ہی میں ماہیما چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی آریانا چوہدری کو ڈینٹل کلینک لیکر جارہی ہیں۔

ماہیما چوہدری کی پوسٹ میں اُن کی بیٹی کو دیکھنے بعد انسٹاگرام صارفین حیران رہ گئے ہیں کیونکہ اداکارہ کی بیٹی بھی اپنی والدہ کی طرح بےحد خوبصورت ہیں۔

صارفین ماہیما چوہدری کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے اُن کی بیٹی کی خوبصورتی کی خوب تعریف کررہے ہیں۔

بھارتی صارفین کا کہنا ہے کہ آریانا بھی اپنی والدہ کی طرح بہت خوبصورت ہیں۔

دیکھتے ہی دیکھتے ہی ماہیما چوہدری کی بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے اور اب آریانا بھی اپنی والدہ کی طرح خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ماہیما چوہدری سال 2006ء میں بوبی مکھرجی نامی بزنس مین کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی اور اُن سے اُن کی ایک بیٹی آریانا ہے۔

تاہم گھریلو لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے اداکارہ کی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور سال 2013ء میں اُنہوں نے اپنے شوہر سے راہیں جُدا کرلیں۔

شوہر سے علیحدگی کے بعد سے ماہیما چوہدری خود اکیلے ہی اپنی بیٹی کو پال رہی ہیں۔

تازہ ترین