• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک کی ایک اور جوڑی رشتۂ ازدواج میں منسلک


سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی مکرّم مغل اور عاشی اعوان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر دلکش ویڈیوز بنانے والی عاشی اعوان اور اُن کے ساتھی ٹک ٹاکر مکرّم مغل نے شادی کرلی ہے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

ٹک ٹاکر مکرّم مغل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی دلکش تصویریں شیئر کیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاشی اعوان نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر مکرّم نے سفید شیروانی پہنی۔


مکرّم مغل نے اپنی اہلیہ عاشی کے مہندی لگے ہاتھوں کی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی۔


دوسری جانب عاشی اعوان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن بنے اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے گھونگھٹ ڈالا ہوا ہے۔


عاشی اعوان کے دوپٹے پر ’مکرّم کی دلہن‘ لکھا ہوا ہے۔

ٹک ٹاکر نے یہ دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’الحمداللّٰہ‘ لکھا۔

اس کے علاوہ عاشی اعوان اور اُن کے شوہر مکرّم مغل نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر بھی اپنی شادی کی خوبصورت ویڈیوز اپ لوڈ کیں۔

ٹک ٹاک کی دُنیا کی اس مقبول ترین جوڑی کی شادی پر اُن کے مداح اُنہیں خوب مبارکبا دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب اور ذوالقرنین حیدر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تازہ ترین