• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک اسٹار فاطمہ جعفری نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا


ٹک ٹاک کی دُنیا کی نئی اُبھرتی ہوئی اسٹار فاطمہ جعفری کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود فاطمہ جعفری کے آفیشل اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد دو ملین یعنی 20 لاکھ ہوگئی ہے۔

فاطمہ جعفری نے یہ سنگِ میل عبور کرنے پر اپنے دو ملین فالوورز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ٹک ٹاک اسٹار کے اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ دیگر ٹک ٹاک ماڈل سے کافی الگ ویڈیوز بناتی ہیں۔

فاطمہ جعفری کی ٹک ٹاک ویڈیوز اپنی خود کی خوبصورت آواز میں ہوتی ہیں جن میں وہ اپنے منفرد انداز میں زندگی کی حقیقت کو بیان کرتی نظر آتی ہیں۔

اُن کے اس منفرد انداز کو ناصرف ٹک ٹاک پر بہت پسند کیا جاتا ہے بلکہ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی فاطمہ جعفری کی ویڈیوز بڑی تعداد میں شیئر کی جاتی ہیں۔

دوسری جانب فاطمہ جعفری نے اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے صرف 14 لوگوں کو فالو کیا ہے۔

فاطمہ جعفری کے مداح اُنہیں ٹک ٹاک کے ساتھ ہی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی فالو کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 14 ملین فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بن گئیں ہیں۔

ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد جنت مرزا پاکستان کی وہ پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 14 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین