• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن نے 46 سال پرانی تصویر میں چھپا گہرا راز بتادیا

بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اہلیہ جیا بچن کے ساتھ 46 سال قبل بنائی گئی فلم ’چھپکے چھپکے‘ کی یادیں شیئر کردیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن نے فلم کی شوٹنگ کی تصاویر شیئر کیں، تاہم اس میں چھپا ایک راز بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ 

بالی ووڈ کے شہنشاہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’چھپکے چھپکے‘ کو آج 46 سال مکمل ہوگئے۔ 

خیال رہے کہ مذکورہ فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی اہلیہ جیا بچن اور دوست دھرمیندر نے بھی کام کیا تھا۔ 

ساتھ میں انھوں نے اپنی اور جیا بچن کی تصاویر کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ اس تصویر کے عقب میں جو گھر نظر آرہا ہے وہ اب ان کا گھر ہے۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس گھر میں متعدد فلمیں شوٹ ہوچکی ہیں جن میں چھپکے چھپکے، ستے پہ ستہ، آنند اور نمک حرام جیسی مشہور فلمیں شامل ہیں۔ 

ساتھ میں انھوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ گھرے اس زمانے میں این سی سپی کا تھا۔

امیتابھ نے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے گھر این سی سپی سے خریدا اور پھر اس کی تزین و آرائش کی گئی۔ 


تازہ ترین