وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ انشاءﷲ 2018 کی طرح اس دفعہ بھی اس حلقے میں بلا چلے گا۔
اسد عمر نے کراچی کے حلقے این اے 249 سے تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی سے ملاقات کر کے انتخابی مہم کی صورت حال سے متعلق معلومات حاصل کیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسی حلقے سے تعلق رکھنے والے اس نظریاتی نوجوان کا مقابلہ ارب پتی سرمایہ دار اور بڑے نامور سیاست دانوں سے ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 سے پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کے لیے امجد آفریدی کو ٹکٹ دیا ہے۔