کوئٹہ(اسٹا ف رپورٹر)محکمہ ریلوے کو فعال بنا کر بلوچستان میں بسنے والے لو گوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اس لئے کوئٹہ بوستان ، ژوب اور ڈی آئی خان ریلوے ٹریک کی بحالی کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کی فیزییلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے اور عنقریب اس کا ٹینڈر بھی کر دیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہارڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے بلوچستان محمد حنیف گل نے گزشتہ روز اپنے دفتر میںبات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ سبی، ہرنائی سیکشن کو گزشتہ کئی سال سے جو نقصان پہنچا تھا اس کی مرمت کا کام جاری ہے اور آنے والے سال میں ہرنائی سیکشن کو مکمل طور پر بحال کر دیا جائیگا بلوچستان میں جاری ریلوے کی بحالی اور اس کے نئے منصوبے عوام کیلئے ہیں اس لئے عوام بھی ان کی حفاظت کریں انہوں نے کہا کہ گوادر میں کنٹینریارڈکیلئے جگہ حاصل کر لی گئی ہے روڈ کی تعمیر کیلئے کمشنر اور ممبر بورڈکو مراسلہ لکھا ہے تاکہ وہاں پر ریسٹ ہاؤس اور دفاتر تعمیر کئے جائیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے بلوچستان کے تاجروں اور عوام کیلئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے کوئٹہ سے تفتان مال بردار گاڑیاں چلانی شروع کی ہیں،بلوچستان کے لوگوں کو مذکورہ گڈز ٹرین سے فائدہ اٹھانا چاہئے ملازمین کے رہائشی مکانوں کی مرمت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹیوب ویلوں کو فعال بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کیلئے مستقبل میں معاشی طور پر معیشت کی مضبوطی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کوئٹہ بوستان ، ژوب اور ڈی آئی خان ریلوے ٹریک کی بحالی کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا جس کی فیزبیلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے اور عنقریب اس کا ٹینڈر بھی کر دیا جائیگا جس کے بعد اس منصوبے پر کام کا آغاز شروع ہو جائیگا ۔